منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے،پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ  کے واقعہ میں امام بارگاہ کے ٹرسٹی کی شہادت اور گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی قسم کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب تین الگ الگ واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں امام بارگاہ زین العابدین کے ٹرسٹی صادق زیدی اور ان کے صاحب زادے جاں بحق ہو گئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد گلشن اقبال بلاک 3 میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا،تحقیقات کے بعد پتا چلا ہے کہ ان دونوں واقعات میں ایک ہی طرح کا اسلحہ استعمال ہوا ہے اور واردات کے طریقے بھی یکساں ہیں۔

پولیس حکام کا اس بنیاد پر کہنا ہے کہ ان دونوں واقعات میں کوئی ایک ہی گروہ ملوث ہے دونوں واقعات کے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے خول ملے جو فارنزک میں میچ کرچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے ملنے اور گولیوں کے کئی خول کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا سمت طے ہو چکا ہے اور جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے، مزید تفتیش جاری ہے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی مبینہ ملزمان کا نام ظاہر کرنے سےگریز کر رہے ہیں تا کہ تفتیشی عمل میں رکاوٹ نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں