site
stats
پاکستان

کراچی: ایک ہی نمبر پلیٹ کی 3 سرکاری گاڑیوں کا استعمال

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج نافذ ہوگیا۔ قانون کے رکھوالوں نے ایک ہی نمبر پلیٹ کی 3 سرکاری گاڑیوں کا استعمال شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے تہلکہ خیز انکشاف نے کھلبلی مچادی۔ ایس پی 068 اے کی ایک ہی نمبر پلیٹ کی تین سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف منظر عام پر آگیا۔

کراچی میں 4 مہینے پہلے بھی اے آر وائی نیوز نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل بشیر کی کار اور جیپ پر یہی نمبر پلیٹ لگے ہونے کا انکشاف کیا تھا، مگر کسی کے کان پر جوں نہ رینگی۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس غائب

اب اسی نمبر پلیٹ کی تیسری گاڑی بھی سامنے آگئی۔ ٹریفک سیکشن کی پیٹرولنگ کار کا نمبر بھی ایس پی 068 اے نکلا۔ شاہراہ فیصل پر پیٹرولنگ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس افسران کو بھی اس بات کی خبر نہ تھی۔

اے آر وائی نیوز کی خبر کا ڈی آئی جی ٹریفک نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے اے آر وائی نیوز کی نشاندہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top