site
stats
پاکستان

ہم شکل بہنوں کے فنگرپرنٹ بھی ایک جیسے، نادرا پریشان

رحیم یارخان : دو ہم شکل بہنوں کے فنگرپرنٹ بھی ایک جیسے نکل آئے ،نادارنے ایک بہن کو شناختی کارڈ جاری کردیا،دوسری بہن کو نادراہیڈکوارٹرجانے کا کہدیا۔

رحیم یار خان کی دو بہنوں کے فنگرپرنٹ ایک جیسے ہیں انگوٹھوں کے نشان ایک جیسے ہونے کا راز اس وقت کھلا جب اذکیٰ اور اقصی شناختی کارڈ بنوانے نادار کی دفتر گئیں۔

نادار حکام نے دونوں بہنوں کو بتایا کہ صرف ان کی شکل ہی آپس میں نہیں ملتی ان کے فنگر پرنٹ بھی ایک جیسے ہیں نادرانے اقصیٰ کو شناختی کارڈ جاری کردیا اور اذکیٰ کو نادار ہیڈکوارٹر سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔

اذکی کا کہنا ہے وہ ایم اے میں داخلہ لینا چاہتی ہے شناختی کارڈنہ بننے سے اس کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top