جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سمیر منہاس نے سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: انڈر 19 ٹرائی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف 42 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے سمیر منہاس نے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 159 رنز کا ہدف 16.2 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی برق رفتار اننگ میں 17 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو ہراکر انڈر19 ٹرائی سیریز جیت لی

تاہم سمیر منہاس نے 42 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارت کے نوجوان کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی کا 52 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سوریا ونشی نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، 2025 میں سوریا ونشی نے ہی یو اے ای کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستان کے قاسم اکرم نے 2022 میں سری لنکا کے خلاف 63 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا، آسٹریلیا کے جیڈن ڈریپر بھارت کے خلاف 65 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں