بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

حسن علی کی اہلیہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے ننھی بیٹی ہیلینا کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکی جس میں انہیں اور ننھی ہیلینا کو چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سامعہ نے ننھی بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور ہیلینا بھی چہل قدمی کرتے ہوئے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

سامعہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھی ہیلینا کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ اکثر اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

فاسٹ بولرحسن علی اوران کی اہلیہ سامعہ آرزو نے گزشتہ ماہ اپنی بیٹی ہیلینا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی اور سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں