شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساس بہو کی کہانیوں والے ڈراموں کی حمایت کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ثمینہ احمد نے شاندار اداکاری کی جس کی کہانی کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
حالیہ گفتگو کے دوران ثمینہ احمد نے پاکستانی ساس بہو ڈراموں کے حق میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کیا۔
ثمینہ احمد نے کہا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے فضول ساس بہو کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تاہم یہ تنقید ناظرین کی جانب سے نہیں بلکہ خود انڈسٹری کے بعض افراد کی طرف سے آتی ہیں، عوام آج بھی ان ڈراموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔
یہ پڑھیں: کامیاب ازدواجی زندگی کا کیا راز ہے؟ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے بتا دیا
ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامے دراصل خواتین کو بااختیار بنانے کا سبب بنے ہیں، انہوں نے ماضی اور حال کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے شوٹنگ سیٹ پر میں اکیلی خاتون ہوا کرتی تھی جبکہ باقی تمام شعبوں میں مرد کام کرتے تھے، آج صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیاں خیالی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں، خواتین کو ظلم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور وہ اس کے خلاف آواز بھی اٹھاتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


