اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ، دنیا حیران رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

(17 دسمبر 2025): پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کو مکمل کرنےکے جانب ایک اور قدم رکھ دیا۔

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستانی کوہ پیما نے قطب جنوبی (South Pole) تک اسکیئنگ (Skiing) کرکے پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔

ثمینہ بیگ نے انٹارکٹیکا کے انتہائی دشوار گزار راستوں پر 111 کلومیٹر کا فاصلہ کیا، ثمینہ بیگ نے اس مہم کا آغاز دسمبر کے آغاز میں کیا اور 14 دسمبر 2025 کو قطب جنوبی پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

  اس اعزاز کے لیے دنیا کے سات براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنا لازمی ہے، ثمینہ بیگ کا نام پہلے ہی متعدد عالمی ریکارڈز کا حصہ ہے، سال 2013 مین ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں۔

سال 2014 میں دنیا کے سات براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں (Seven Summits) سر کرنے والی پہلی پاکستانی بنیں، سال 2022 میں کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کیا۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں