تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالی ثمینہ منیر دھمکیوں پر اتر آئی

فیصل آباد: پنجاب کے شہرفیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی ثمینہ منیر جیل بھیجنے جانے پر مشتعل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں کمسن ملازمہ پر تشدد کرنے والی ثمینہ منیر کو جیل بھیج دیا گیا، عدالت سے نکلتے ہی ملزمہ ثمینہ دھمکیوں پر اتر آئی اور میڈیا نمائندوں کو دھمکیاں دیتی رہی۔

گرفتار ملزمہ ثمینہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے ساتھ غلط کیا ہے اس کا بدلہ لوں گی۔

ملزمہ تشدد کی ویڈیو موجود ہونے کے باوجود بے گناہی پر اصرار کرتی رہی، ملزمہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں تشدد کرنے والی میں نہیں، کوئی اور ہے۔

یہ پڑھیں: فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر اہلخانہ کا تشدد، ملزم گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد کرنے والی کون ہے؟ صحافیوں کے سوال پر ملزمہ نے چپ سادھ لی، دوسری جانب ملزمہ کا وکیل بھی صحافیوں سے الجھتا رہا۔

فیصل آباد کے علاقے ایڈن ویلی میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو اہلخانہ نے تشدد کا نشاانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق منیر نامی شخص کے بچے ہمسایوں کے گھر مور دیکھنے گئے تھے، ہمسایوں کے گھر منیر کے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر اس کی اہلیہ اور بیٹے نے بعد میں 11 سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا۔

تشدد کے بعد اہلخانہ کی جانب سے بچی کو چھپا دیا گیا تھا پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروایا تھا۔

Comments

- Advertisement -