تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

”بطور اداکارہ معیشت اور سیاست پر بات نہیں کر سکتی؟“

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بطور اداکارہ میں معیشت اور سیاست پر بات نہیں کر سکتی؟

ثمینہ پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

آج انہوں نے لکھا کہ میں بھی ایک عام شہری ہوں اور میرا بھی دل دُکھتا ہے اپنے ملک کے حالات دیکھ کر، صرف اس لیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں تو معیشت پر اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی۔

سینئر اداکارہ نے لکھا کہ خیر خوش رہیں سب، کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے۔

اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبصرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کو اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنی چاہیے اور اس کے بعد نئے عام انتخابات کرائے جانے چاہییں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو غالب آنے دیں، کبھی بھی نظامِ حکومت کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو، اگر کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -