شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر لکھا کہ ’ہم نہیں مانتے۔‘
ہم نہیں مانتے
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 22, 2022
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی‘۔
ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 23, 2022
ثمینہ پیرزادہ نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو؟۔‘
کوئ اور چالاکی رہ تو نہیں گئ جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 23, 2022
انہوں نے حکومت سے ایک اور سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جو ہر وقت ہم ذکر طاقتور حلقوں کا ذکر سنتے ہیں ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہے؟‘۔
یہ جو ہر وقت ہم زکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا۔ انکی طاقت کس کی مرھعن منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 23, 2022
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔