اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

سمیع اللہ قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

یہ تقرری ایڈہاک صدر محی الدین والی کی بنائی گئی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے۔  کمیٹی میں لیجنڈری اولمپئن حسن سردار اور اصلاح الدین صدیقی شامل ہیں۔

پی ایچ ایف نے قومی کھیل کی ترقی کےلیے روڈ میپ بھی جاری کر دیا ہے۔

نئی تشکیل دی گئی کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب اور ٹریننگ سسٹم کی مکمل نگرانی کرے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق کمیٹی کے دیگر اراکین کا تقرر کو-چیئرمینز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ادارے میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے کارپوریٹ گورننس اور مارکیٹنگ کے شعبوں کو ٹیکنیکل ہاکی آپریشنز سے الگ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عامر ابراہیم کو کارپوریٹ گورننس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں فرخ عتیق، شکیل شاہ، غلام علی ملاح اور اکمل عزیز شامل ہیں۔

ہاکی فیڈریشن کا ماننا ہے کہ اس نئے انتظامی ڈھانچے سے قومی کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں