اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کے باعث ٹک ٹاکر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ایک ویڈیو میں کھل بتارہی ہیں کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کو تلاش کررہی ہیں جو ان کی مالی طور پر مدد کرسکے۔
ٹک ٹاکر کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ”فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کیلیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ ویسے، بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
ٹک ٹاکر کا یہ ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، بہت سے لوگوں نے سامعہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ غیر موزوں اور سستی سوچ کی نشاندہی کررہا ہے۔
سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
کچھ صارفین نے ردعمل دیا کہ سامعہ کو مرد نہیں بلکہ محض امیر مردوں کی ضرورت ہے، اور ایک نے اسے معاشرتی رویے کے لیے منفی اثر قرار دیا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”کتنی گھٹیا سوچ ہے!“


