ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

’تماشہ 5‘ میں سامعہ حجاب کو جیل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کو جیل ہوگئی۔

رئیلٹی شو ’تماشہ 5‘ میں جیل کی سزا ہونے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب غصے میں آگئیں اور وزیر کو کھری کھری سنادیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی جیل ہے، میں نے صبح ہی بولا تھا کہ سوائے بادشاہ سلامت کے مجھے کوئی جیل میں نہیں ڈال سکتا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامعہ کی آنکھ لگ جاتی ہے جس پر ہوٹر بجتا ہے تو وہ پوچھتی ہیں کہ اس پر جیل تو نہیں بنتی ناں، ساتھی انہیں بتاتے ہیں اس پر بھی سزا ہوتی ہے۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

وہ وزیر سے کہتی ہیں کہ مجھے وارننگ دے دو، وزیر کہتے ہیں کہ آنکھ بند ہونے کو ہی سونا بولتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ایک گھنٹے کی جیل میں چلے جائیں۔

ردعمل میں سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ پوری زندگی پہلی جیل ہے اور اس بندے نے سزا دی ہے جس کی وزارت میں اتنا اچھا کام کیا ہے جس کے لیے آواز اٹھائی اور اسے سپورٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ اس کو پتا ہے کہ مجھے نیند آرہی ہوتی تو میں اندر جاکر بھی سو سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، اس کے بعد وہ اعلان کرکے سب کو بتاتی ہیں کہ مجھے یہ صلہ مل رہا ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں