سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کرنے کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کرنے کا اعلان

لاہور : ریلوے حکام نے پاک بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی درخواست پر سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل بروز پیر سمجھوتہ ایکسپریس بھارت نہیں جائے گی۔ جاوید انور کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ بھارتی پنجاب میں حالات ٹھیک نہیں، وہاں احتجاج ہو رہا ہے، جس کے باعث وہاں مسافروں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ اس لئے سمجھوتہ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں