ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ سمرین کور نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے کیونکہ وہ کرکت کی دنیا سے باہر سمرین کور کے ساتھ ڈیٹنگ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ابھرتی ہوئی پنجابی اسٹار سمرین کور کے ساتھ انہیں ڈیٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

سمرین کور فائل فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

سمرین کور کون ہیں؟

سمرین کور نوجوان اداکارہ اور ماڈل ہیں جو پنجابی شوبز کے میدان میں نام بنا رہی ہیں، جموں اور کشمیر میں پیدا ہوئی سمرین سمبیوس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام (آنرز) کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پونے منتقل ہوئیں جبکہ ابتدائی تعلیم جموں میں حاصل کی۔

اداکاری اور ماڈلنگ میں مواقع تلاش کرتے ہوئے اداکارہ نے چندی گڑھ میں ایم بی اے پروگرام میں داخلہ لیا۔

ارشدیپ سنگھ کی جانب سے اسنیپ چیٹ کی واضح تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کرنے کے بعد شروع ہوا جو فوراً وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں کرکٹر ایک خاتون کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کا چہرہ چھپا ہوا ہے، اس کے بعد سے نیٹیزنز نے ان تصاویر کا باریک بینی سے تجزیہ کرنا شروع کر دیا ہے جس میں کچھ لوگوں نے لڑکی پر ہاتھ کا ٹیٹو دیکھا ہے جو کہ سمرین کور سے مماثلت رکھتا ہے۔

 اس کے علاوہ ثمرین کو پنجاب کنگز کے کئی میچوں میں دیکھا گیا تھا جس نے ممکنہ رومانس کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔

اگرچہ ثمرین نے ابتدائی طور پر اپنے خاندان کے کاروباری منصوبوں میں شامل ہونے کا ارادہ کیا لیکن ماڈلنگ کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس کے کیریئر نے ایک موڑ لیا۔

اس سے قبل وہ نکون انڈیا، ایف بی بی، ویٹ اور گلین مارک جیسے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اداکاری میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنے آپ کو ایک کامیاب ماڈل کے طور پر قائم کیا اور اس کے بعد سے میوزک ویڈیوز، ویب سیریز، اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جن میں 83، سردار جی 2، جند ماہی، نیل پالش، اور تانڈو شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں