جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پورا ملک ن لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے، صمصام بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پورا ملک ن لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے، معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ کرپشن اور لوٹ مار ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ حکو مت لانگ ٹرم پالیسیوں کے ذریعے ملک کو استحکام دلائے گی، عمران خان سچ بول کرنیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کرے گی۔

اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جارہے ہیں لیکن گزشتہ 3حکومتوں نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی، کسی مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا جواز اور توقع نہیں ہے۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل لیکن بہتر مستقبل کیلئے فیصلے کئے، عوام باشعور ہیں، کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے، وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو2،2بار آزما چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کو پورا وقت ملنا چاہیے، کارکردگی سامنے آجائے گی، عوام پرامید ہیں عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے، بعض عناصر مخصوص مقاصد کیلئے عوام میں بےیقینی پھیلانا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں