لاہور :وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا شریف فیملی اپنےبچھائےہوئےجال میں پھنس رہی ہے، کڑیوں سےکڑیاں مل رہی ہیں،کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، ہرمعاملےمیں حکومت کوشامل کرناطےشدہ منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا نوازلیگ ہرقیمت پرسیاسی تصادم چاہتی ہے، تانے بانے ملنے شروع ہوگئے،سازشیں سامنےآ رہی ہیں۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا شریف فیملی اپنےبچھائےہوئےجال میں پھنس رہی ہے، کڑیوں سےکڑیاں مل رہی ہیں،کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، عمران خان ملک کواستحکام کی راہ پرگامزن کرناچاہتےہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مریم بی بی خودہی مدعی اورخودہی منصف بنناچاہتی ہیں، الزامات لگانےوالوں کوسچ سننےکاحوصلہ بھی رکھنا چاہیے، ہرمعاملے میں حکومت کوشامل کرناطے شدہ منصوبہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا نوازلیگ سیاسی مقاصدکیلئےتاجروں کی پشت پناہی کررہی ہے، تاجربرادری سےپہلےبھی مذاکرات کیےاب بھی تیارہیں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےسخت فیصلےکرناضروری تھے۔
مزید پڑھیں : نوازلیگ نے کرپشن بچانے کے لیے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر دیا، صمصام بخاری
یاد رہے چند روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا سیاسی انارکی کے لیے نوازلیگ نے منصوبہ بندی کررکھی ہے، عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، کرپشن کرنے والا کوئی بھی ہو اسے جواب دینا ہوگا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازلیگ نے کرپشن بچانے کے لیے جھوٹ کا طوفان کھڑا کر دیا، 10سال کا کچا چٹھا سامنے آیا تو سابقہ کرپشن ماند پڑجائے گی، پنجاب کرپشن اورگھوسٹ منصوبوں کا گڑھ بنا ہوا تھا، آشیانہ، لیپ ٹاپ، میٹروجیسے منصوبوں کا جواب دینا ہوگا۔