لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ دھرتی ماں پربیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں، جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہر محب وطن شہری اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
صمصام علی بخاری نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں قومی امور پر ایک پیج پرآئیں۔
بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 3 افسر اور جوان شہید چار زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوچکے ہیں۔