تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پینٹنگ یا ٹی وی؟، معروف کمپنی نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کردیا

اگر آپ اپنے ڈرائنگ روم میں خوبصورت پینٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی بھی نشریات دیکھنا چاہتے ہیں تو معروف کمپنی کا غیر روایتی ٹی وی آپ کو یہ دونوں چیزیں فراہم کرسکتا ہے۔

معروف کمپنی سام سنگ نے چند روز قبل اس کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ ایمیزون کی ذیلی ویب سائٹ ‘ووٹ’ پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، 43 انچ کا یہ ٹی وی کچھ اس طرح ڈیزاین کیا گیا ہے کہ یہ فریم والی خوبصورت تصویر دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اختراع انہوں نے آرٹ اور مصوری سے ہی لی اور ان ٹی وی سیٹ میں بطورِ خاص کیو ایل ای ڈی نصب کرائی گئی ہے، یعنی اب اس ٹی وی کو مصوری کا ایک ڈیکوریشن پیس بھی کہا جاسکتا ہے جو آرٹ اور ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج بھی ہے۔

سام سنگ نے 2021 میں اسی نوعیت کا پلا فریم ٹی وی ٹائزن او ایس کے ساتھ پیش کیا تھا اور کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ویسی ہی استعمال کی گئی ہے، اس میں سام سنگ، گوگل اور ایمیزون اسسٹنٹ کی سہولت بھی موجود ہے، فی الحال سام سنگ نے صرف 2000 ٹی وی سیٹ ہی فروخت کےلیے پیش کئے ہیں۔اگرڈسپلے کا ذکر کیا جائے تو یہ فور کے ڈسپلے دکھاتا ہے جس میں عکس و آہنگ حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتے ہیں، ایچ ڈی آری ٹیکنالوجی کی بدولت ویڈیو کا ہر منظر گہرا دکھائی دیتا ہے، لیکن معیاری ڈسپلے کے برخلاف اسکرین ریفریشنگ ریٹ بہت کم ہے یعنی 60 ہرٹز کے لگ بھگ ہے۔

پہلے خریداری پر کمپنی نے زبردست کمی کی ہے اور 200 ڈالر کمی کے ساتھ یہ پینٹنگ نما ٹی وی اب صرف 799 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -