تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گلیگسی نوٹ 9: سام سنگ کا جاندار بیٹری اور جدید فیچرز والا فون متعارف

نیویارک: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے نیا ہینڈ سیٹ ’گلیگسی نوٹ 9‘متعارف کرادیا جس میں جدید فیچر کے ساتھ طاقت ور بیٹری کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیگسی نوٹ 9 متعارف کرایا گیا جس کےدوران کمپنی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نیا فون صارفین کو مایوس نہیں کرے گا۔

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیگسی 9 کا ایل سی ڈی (اسکرین) ڈسپلے اب تک آنے والے دیگر سیٹس کے مقابلے میں بڑا رکھا گیا جو 6.4 انچ کا ہے جبکہ اس میں سب سے طاقتور بیٹری نصب کی گئی جو 4000 ہزار ایم اے ایچ کی ہے۔

نوٹ 9 کے دو ماڈل ہیں جس میں سے ایک متعارف کرایا گیا جس کی 128 جی بی میموری ہے جبکہ 512 گیگا بائیٹس والا فون آئندہ چند روز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے علاوہ ازیں میموری کارڈ کے لیے علیحدہ سے سلاڈ بھی دی گئی ہے، ایس ڈی کارڈ لگانے کے بعد فون کی میموری 1 ٹیرا بائٹ تک میموری کی سہولت فراہم کرے گا۔

سام سنگ نے اپنے کسی بھی فون میں پہلی بار 8 جی بی ریم دی جبکہ اس فون میں تیز ترین ڈراگون 845 پراسیسر نصب کیا گیا جو منفرد واٹر کاربن کولنگ اور مصنوعی انٹیلی جنس کی خصوصیات کا حامل ہے اور یہ موبائل ایپس کو تیزی سے چلاتا ہے۔

گلیگسی نوٹ 9 میں 12 میگا پکس کے دو کیمرے دیے گئے جن میں یہ خاصیت کے کہ انہیں صارف اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکے گا اور یہ بیک وقت ایک ہی منظر کے 20 علیحدہ ماحول پیش کرے گا۔

فون میں جہاں دیگر جدید فیچرز شامل کیے گئے وہیں اس میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک ہی چارجر سے بیک وقت دو ڈیوائسز چارج ہوں گی۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیا فون 24 اگست سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا، 128 جی بی اور 6 جی بی ریم والے فون کی قیمت 999 ڈالرز برطانوی پاؤنڈ (ایک لاکھ 23 ہزار روپے) مقرر کی گئی جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 1250 ڈالرز (ایک لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -