تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سام سنگ کے اب تک کے بہترین موبائل

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے رواں سال کے دو نئے ماڈلز متعارف کرادیے۔

سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فون کو ’نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا‘ نام دیا ہے، جن میں ایسے منفرد فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو اس سے قبل کسی بھی کمپنی نے موبائل فون میں متعارف نہیں کرائے۔

تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’گلیکسی نوٹ 20 کمپیوٹر کی طرح کام کرے گا اور بالکل ایسے ہی ہوگا کہ آپ کے ہاتھوں میں موبائل کی صورت کمپیوٹر آگیا، صارف اس اسمارٹ فون کے ذریعے کہیں بھی بیٹھ کر کام کرسکتا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سام سنگ کے ایس پین اور نوٹ کی بدولت صارف چند ٹیپس کے ذریعے دفتری ڈاکیومینٹس تیار کرسکتے ہیں، نئے فونز میں آسٹر اسٹریٹن سپورٹ کا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے تصویر کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے، آڈیو بک مارک، پی ڈی ایف امورٹنگ، مائیکروسافٹ کے دفتری سافٹ ویئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔

’اب آپ کا سام سنگ نوٹ خودکار طریقے سے آپ کے نوٹس کو سام سنگ نوٹس ایپ کے ذریعے موبائل، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں محفوظ اور ’سِنک‘ (Sync)بھی کر ے گا، اس فیچر کی مدد سے صارف کو ٹیکسٹ مختلف ڈیوائسز پر کاپی کرنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔

سام سنگ فون کے فیچرز

گلیکسی نوٹ 20سیریز کو گیمنگ کے حوالے سے ایسا طاقتور بنایا گیا ہے کہ سام سنگ نے اس سے پہلے کوئی ڈیوائس اس طرح ڈیزائن نہیں کی۔

 ڈیوائس کے گیم بوسٹر میں آرٹیفشل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت) کے حامل فیچرز شامل کئے گئے ہیں اور اس میں پہلے سے کہیں زیادہ معیاری ’این پی یو‘ (NPU)نصب کیا گیا ہے جو موبائل کی نگرانی کرے گا کہ آپ کے فون پر گیم کس طرح چلتا ہے اور یہی فیچر گیم کھیلتے  وقت موبائل کی سیٹنگز کو خودکار طریقے سے ایڈجسٹ کردے گا۔

گلیکسی نوٹ 20 میں اب تک کا سب سے پتلا (سلم) ویپر چیمبر کولنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ اس میں ایچ زید 120 کا ڈسپلے دیا گیا ہے جسے گیم کھیلنے کے شوقین افراد اچھے انداز سے سمجھتے ہیں۔

نوٹ 20میں فلیٹ ڈسپلے (Flat Display) دیا گیا ہے جبکہ نوٹ 20الٹرا میں ’ایج ڈسپلے‘ (Edge display)لگایا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ”نوٹ 20 الٹرا“ میں 240HZ کا ٹچ لیٹنسی بھی دیا گیا ہے جس سے ٹچ سکرین کی کارکردگی ناقابل یقین حد تک حیران کر دیتی ہے۔

گلیکسی نوٹ 20 کی خصوصیات

گلیکسی نوٹ 20 کا ڈسپلے فلیٹ اور 6.7 انچ ہے جبکہ اس میں 1080 پلس پینل کا گوریلا گلاس دیا گیا ہے، اس کی بیٹری 4300 ایم اے ایچ، 25 واٹ تیز ترین چارجر جو فون کو آدھے گھنٹے میں پچاس فیصد تک چارج کرسکتا ہے جبکہ ریم 8 جی بی اور فون میں اسٹوریج کی سہولت 128 سے 256 جی بی (گیگا بائٹس) تک دی گئی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 20 کو دو علیحدہ علیحدہ پراسیسرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، یورپ اور ایشیائی صارفین  کو ایکسینوس 990 جبکہ دیگر ممالک میں اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیسر والا فون دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، مین کیمرا 12 میگا پکسل جبکہدوسرا کیمرا 64 میگا پکسل سنسر لیس ہے جسے ٹیلی فوٹو کیمرے (3 ایکس لوس لیس زوم، 30 ایکس اسپیس زوم) اور 8 کے ویڈیو کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسی طرح تیسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ یہ فون 4 جی اور 5 جی دونوں میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی نوٹ 20 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی والے 4 جی ورژن کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے جبکہ 5 جی ماڈل کی قیمت 1023 یورو (2 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

فونز کی قیمت

اسی طرح  12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا گلیکسی نوٹ الٹرا کی قیمت 13 سو ڈالرز (2 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت15 سو ڈالرز (2 لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

سام سنگ کے مطابق متعارف کرائے جانے والے نئے فونز کے آرڈرز وصول کرنے کا آغاز 6 اگست سے ہوگا اور 21 اگست سے مختلف ممالک میں یہ فونز دستیاب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -