جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سام سنگ کا نیا موبائل کیسا ہوگا؟ کمپنی کی غلطی سے سب سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والے معروف کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے آنے والے ماڈل ایس 20 کے ڈیزائن اور نام کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ سام سنگ کی جانب سے نئے فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جانے ہیں البتہ اس سے قبل ہی موبائل سے متعلق تفصیلات اور اس کی تصاویر لیک ہوگئیں تھیں۔

سام سنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خود فون کے نام اور ڈیزائن کو شیئر کیا مگر کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو حذف (ڈیلیٹ) کردیا گیا، البتہ اُس وقت تک بہت سارے لوگوں نے پوسٹ کی تصویر محفوظ کرلی تھی۔

- Advertisement -

ٹیکنالوجی پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ون فیوچر نے سب سے پہلے سام سنگ کی جانب سے ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ کے معاملے کو اٹھایا اور وہ تصویر شیئر کردی جو کمپنی نے خودہی انٹرنیٹ پر چھوڑی تھی۔

تصاویر میں فون ہارڈ کور ایل ای ڈی کیس میں موجود ہے جس پر گلیکسی ایس 20 واضح طور پر کنندہ ہے جسے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ایل ای ڈی کیسنگ میں ایسی خاص بات ہے کہ جب صارف کو نوٹی فکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ روشن ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی تصاویر لیک، حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی

دوسری جانب سام سنگ کے نئے فون کے الٹرا ماڈل کی تصویر بھی سامنے آئی جس میں 108 میگا پکسل طاقتور کیمرہ دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ سام سنگ نے اس سے پہلے کبھی اتنے طاقتور کیمرے والے موبائل متعارف نہیں کرایا۔

سام سنگ کے ایس 20 الٹرا کی ریم 16 جی بی ہونے کا امکان ہے، جبکہ نئے ماڈلز میں کچھ نمایاں فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔

سام سنگ کی ڈیلیٹ کردہ پوسٹ کے مطابق ایس 20 کی اسکرین 6.2 انچ ہے، جبکہ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ایس 20 پلس کا ڈسپلے 6.7 انچ کا ہوگا۔

ایس 20 میں 12 میگا پکسل بیک کیمرا، جبکہ 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس بھی ہوگا، ایس 20 پلس میں 3 کیمرے ہوں گے جس کا چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ سنسر کی شکل میں دیا جائے گا۔

ایس 20 میں 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری، 128 جی بی اسٹوریج اور علیحدہ میموری کے لیے ایس ڈی کارڈ کی سلاڈ بھی دی جائے گی، موبائل کی اسٹوریج کو مجموعی طور پر 1 ٹی بی (ٹیرا بائٹ) تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کی قیمت اور تصویر لیک

سام سنگ کی جانب سے تاحال ایس 20 یا ایس 20 الٹرا کی قیمت ، ڈیزائن یا فیچرز کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں