تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سام سنگ کا نئے موبائل کے ساتھ مفت چارجر نہ دینے پر غور

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فونز کے ساتھ مفت چارجر نہ دینے پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورین کمپنی سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز کے ساتھ مفت چارجر دینے کی سہولت بند کرنے پر غور شروع کردیا، اس اقدام کا مقصد موبائل کی قیمت میں کمی لانا ہے۔

سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون کی طرح سام سنگ نے بھی آئندہ برس 2021 میں متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون کے ساتھ چارجر نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا نیا فون متعارف

قبل ازیں موبائل کی قیمت کو کم کرنے کے لیے ایپل کمپنی نے آئی فون کے ساتھ چارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی فون کی 12 سیریز میں کسی بھی فون کے ساتھ چارجر نہیں ہوگا۔ ایپل کے بارے میں اطلاعات ہیں وہ 20 واٹ کا تیز چارجر مارکیٹ میں فروخت کرے گا جو صارف کو علیحدہ سے قیمت ادا کر کے خریدنا ہوگا۔

دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں کمپنیاں فون کی لاگت اور ای ویسٹ (پلاسٹک کا کچرا) کم کرنے کے لیے یہ اقدامات کررہی ہیں کیونکہ جس تیزی سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے اُسی تیزی کے ساتھ الیکٹرانک اشیا کی پلاسٹک بڑھ رہی ہے جس سے ماحولیات اور صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -