ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

امریکا میں طیارہ آبادی پر گرِ گیا، متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پرائیویٹ طیارہ آبادی پر گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ڈیاگو میں نجی طیارہ گھروں پر آ گرا جس کے بعد رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح سان ڈیاگو کے رہائشی محلے میں ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

ہوائی جہاز مرفی کینین میں، ایک فوجی رہائش کے علاقے میں، دھند کے موسم میں گر گیا جس سے ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد مکانات اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔

اسسٹنٹ فائر چیف ڈین ایڈی نے کہا کہ جہاز میں سوار افراد میں "ایک سے زیادہ ہلاکتیں” ہوئی ہیں، حالانکہ مسافروں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ طیارے میں آٹھ سے دس افراد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرفی کینین کے علاقے سے تقریباً 100 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں