ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سان ڈیاگو مسجد حملہ: ملزم کی والدہ کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سان ڈیاگو: امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم کی والدہ نے معاملے سے متعلق پولیس کو ڈھائی قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی گاڑی سے اسلام مخالف تحریریں اور نازی علامتوں سے منسلک مواد برآمد ہوا ہے جس کے بعد واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ اہم انکشاف ہوا ہے کہ حملے سے تقریباً دو گھنٹے پہلے ایک حملہ آور کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیٹے کے بارے میں تشویشناک معلومات فراہم کردی تھیں۔

سان ڈیاگو پولیس چیف کے مطابق خاتون نے صبح تقریباً 9:42 بجے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ ان کا بیٹا گھر سے لاپتا ہے اور وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم اور ممکنہ طور پر خودکشی کے رجحان کا شکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی والدہ نے یہ بھی بتایا کہ گھر سے کئی ہتھیار اور ان کی گاڑی بھی غائب ہیں اور ان کا بیٹا ایک اور نوجوان کے ساتھ فوجی طرز کے کیموفلاج لباس میں موجود ہے۔

ملزم کی والدہ کی جانب سے یہ معلومات ملنے پر پولیس نے فوری طور پر گاڑی کی تلاش شروع کردی تھی جس کے لیے لائسنس پلیٹ ریڈرز، اسکول الرٹس اور دیگر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا۔

دونوں نوجوان اس دوران اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو پہنچے لیکن سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کردی تھی جس میں 3 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

سان ڈیاگو مسجد میں فائرنگ پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان مسجد کے باہر فائرنگ کے بعد اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے تھے اور ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں