تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’کچھ رشتوں کو زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے‘ ثنا فخر نے خاموشی توڑ دی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر سے شوہر سے علیحدگی کے بعد خاموشی توڑ دی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ان میں سے کوئی ایک منافق ہے۔

ثنا فخر نے کہا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا فخر نے کہا کہ ’طلاق میرے لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہی ہے جبکہ میرے دونوں بچے ساتھ ہی رہتے ہیں۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی سے لوگوں کو بہت زیادہ انٹرٹین نہیں کرسکتی طلاق کی وجہ وہی ہے جوکہ آپ سب پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ میری زندگی میں بہت کچھ خراب ہورہا تھا تو میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرکے بہت کچھ محفوظ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -