ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

صبا فیصل کے وائرل بیان پر ثنا فیصل کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اداکارہ صبا فیصل کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بہو 10 منٹ آرام کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی ساس سے اجازت لینا ہوگی، اگر ساس موجود نہ ہو تو وہ بھابھی سے اجازت لے سکتی ہے۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور صارفین کے ساتھ اداکاراؤں نے بھی اس پر ردعمل دیا۔

یہ پڑھیں: صبا فیصل کا خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے اہم مشورہ

اب ثنا فیصل نے کسی کا نام لیے بغیر اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بہو سے ایسی چیزوں کا مطالبہ کررہے ہیں تو آپ غیر محفوظ ہیں اور آپ اپنے عدم تحفظ کا اظہار کررہے ہیں۔

ثنا فیصل نے کہا کہ یہ دماغی مسئلہ ہے اور یہ آپ کے خاندان پر طاقت ظاہر کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بہوؤں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ دہرانا بند کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں