شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا نے شوہر اور اعجاز اسلم کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’پہلی بار سیر کرنے کو نکلے ہیں۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم مسکراتے ہوئے گھومنے کے لیے گھر سے باہر جارہے ہوتے ہیں۔‘
اسی دوران ثنا فیصل آکر پوچھتی ہیں کہ کہاں جارہے ہو؟ اعجاز اسلم جنہیں انگلش نہیں آتی وہ کہتے ہیں کہ سر ہم ’ٹیررسٹ‘ ہیں۔ فیصل فوراً تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اوہ سر جی ہم ’ٹورسٹ‘ ہیں۔
اعجاز اسلم پھر یہ کہہ دیتے ہیں کہ ’نہیں جی یہ میرا ’ٹرانس جینڈر‘ ہے۔‘ فیصل قریشی پھر کہتے ہیں کہ ’نہیں جی انہیں انگلش نہیں آتی میں ان کا ’ٹرانسلیٹر‘ ہوں۔
ثنا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثنا فیصل شوہر فیصل قریشی کے ساتھ بھی اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


