تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ثنا جاوید کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر عمیر جسوال کے ہمراہ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل کی سواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمیر جسوال ہیلمٹ پہن کر پیچھے بیٹحے ہیں جبکہ ثنا کیپ ہنے آگے بیٹھی ہوئی ہیں۔

ثنا جاوید نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’امید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ سواری پسند آئی ہوگی۔‘

اداکارہ کے شوہر عمیر جسوال نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ رائیڈ پسند آئی ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنے لیے سب سے قیمتی قرار دیتے ہوئے انہیں منفر انداز سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ اپنی دو تصاویر شیئر کی تھیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے لیے سب سے قیمتی انسان کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، میرا شریکِ حیات عمیر جسوال میرے لیے پوری دنیا کی طرح ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا دمکتا نظر آئے‘۔

Comments

- Advertisement -