تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ثنا جاوید کے لیے سب سے قیمتی کون؟ اداکارہ نے بتا دیا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے عمیر جسوال کو اپنے لیے سب سے قیمتی قرار دیتے ہوئے انہیں منفر انداز سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ اپنی دو رومانوی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے لیے سب سے قیمتی انسان کو سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، میرا شریکِ حیات عمیر جسوال میرے لیے پوری دنیا کی طرح ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا دمکتا نظر آئے‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نوبیاہتا جوڑے نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں ہیوی بائیک کی سواری سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

ثنا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اچھے موڈ کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری۔‘

عمیر جسوال نے بھی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -