پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

شعیب ملک سے طلاق کی افواہیں: ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ثنا جاوید کی شعیب ملک سے طلاق کی افواہوں کے درمیان انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کی افواہوں کی تردید کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شعیب ملک ان دنوں ثنا جاوید کے ساتھ علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے بعد خبروں میں ہیں۔

تاہم ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے شعیب نے کہا تھا کہ یہ سب بے بنیاد ہیں۔ خدا کے فضل سے میری ازدواجی زندگی شاندار اور خوشگوار گزر رہی ہے۔ میرا بیٹا دبئی میں ہے اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں۔ میں کراچی میں رہتا ہوں۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے کاروبار ہوتا ہے لیکن ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ پڑھیں: شعیب ملک کا ثنا جاوید سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل

دوسری جانب ثنا جاوید نے حال ہی میں فیشن پیج کی انسٹا اسٹوری اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں شعیب ملک نے لکھا تھا کہ اس کی زندگی میں جو کیوٹ سا قصہ ہے وہ میں ہوں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ نظر بد سے بچائیں آمین۔ جواب میں ثنا جاوید نے لکھا کہ ’آمین ثم آمین‘

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا باضابطہ اعلان بعد میں دونوں نے 20 جنوری کو ایک مشترکہ پوسٹ میں کیا تھا۔

دونوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا "الحمدللہ” اور اس کے ساتھ ساتھ ایک قرآنی آیت بھی لکھی۔

اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جبکہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی اور چند سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں