تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

منگنی والے دن اور عمیر جسوال سے متعلق ثنا جاوید کا دلچسپ انکشاف

حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے منگنی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اکیلی ہار پہن کر بیٹھی ہوئیں تھیں۔

ثنا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب منگنی اور بات پکی ہوئی تھی، ہم نے ایک ساتھ تصویر اس لیے نہیں  شیئر کی کیونکہ عمیر جسوال نے تقریب کے حوالے سے کپڑے نہیں پہنے تھے‘۔

دوسری جانب عمیر جسوال نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی سے متعلق خود ہی دلچسپ انکشاف کیا اور بتایا کہ ’یہ اُس وقت کی بات ہے جب ہماری منگنی ہوئی تھی‘۔

’میں اس بات پر بہت زیادہ پریشان تھا کہ میں نے منگنی کے حوالے سے کپڑے (کرتا شلوار) نہیں پہنا تھا‘۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید نے ہتھیار چلانا سیکھ لیے

انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو سچ بتاتا ہوں کہ میں اپنی موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور تھوڑی دیر پہلے ہی ثنا کے گھر سے پہنچا تھا‘۔

عمیر جسوال نے بتایا کہ ’ثنا میری یہ حالت دیکھ کر مشتعل ہوئی مگر وہ مسلسل ہنس رہی تھی اور مجھ پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ کم از کم بائیکر والی جیکٹ اتار کر تصویر بنواؤں‘۔

عمیر نے لکھا کہ ’اس لمحے کی تصویر بنوانا ہمارے لیے خوشگوار لمحہ تھا‘۔

Comments

- Advertisement -