جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کیا مفتی انس نے برین واش کیا؟ ثنا خان نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش نہیں کیا، میں خود سکون کی تلاش میں تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ثنا خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی، جس کے بارے میں صرف ان کے والدین جانتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ثنا نے 2020 میں بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور کہا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنا اور اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرنا چاہتی ہیں۔ ثنا نے نومبر 2020 میں مفتی انس سید سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

سابقہ اداکارہ کو پہلی بار بگ باس 6 میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے عروج پر ثنا نے 2020 میں کورونا وائرس کے دوران بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر کے مداحوں اور فلمی دنیا دونوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں