تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

ثنا خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام کی خاطر اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے والی ثنا خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ثنا خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کئی لوگ مجھ سے میرے یوٹیوب چینل کے بارے میں پوچھتے تھے، میرے نام سے کئی فیک یوٹیوب اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔

ثنا خان نے کہا کہ میں نے بلآخر اپنے یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے چینل کو سبسکرائب کریں اور اپنی رائے بھی دیں۔

سابق اداکارہ نے کہا کہ مداح مجھے بتائیں مجھے کس طرح کا مواد چینل پر ڈالنا چاہیے، کوشش ہے کہ آپ کے لیے بہترین مواد بناؤں جیسا کے آپ میرے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دیکھتے آئیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

خیال رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر طویل نوٹ میں کہا تھا کہ اب میں اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر مداحوں سے یہ بات کر رہی ہوں کہ میں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا اور اس دوران مجھے عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا۔

ثنا خان نے درخواست کی تھی کہ ا ب کوئی بھی انہیں شوبز کے کسی کام کے لیے مدعو نہ کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

Comments