ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

یشما گل کو سعودی عرب میں نئی دوست مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے عمرے کی ادائیگی کے دوران بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کردیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے اہلخانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی اس دوران ان کی بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دونوں اداکارائیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی ﷺ کے روح پروَر مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر نت نئی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

یشما گِل نے ثناء خان اور اور اُن کے شوہر مفتی انس کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یشما گِل کا کہنا ہے کہ ’سب سے پہلے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکریہ جس نے مجھے اپنے گھر اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کرنے کا موقع دیا اور پھر اُس نے مجھے ان خوبصورت لوگوں سے ملوایا جن سے میں ملنا چاہتی تھی۔‘

یشما گِل کا ثنا خان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو اِن کی طرح مضبوط بنائے، مہمان نوازی اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں