منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہ رہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھادی۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے کئی اداکار بھی آواز اٹھاچکے ہیں جن میں سونم کپور ،گوہر خان اور سوارا بھاسکر شامل ہیں۔

 جس کے بعد صارفین ثنا خان کی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پیغام کے منتظر تھے اور جب ایسا نہ ہوا تو صارفین کی جانب سے سابقہ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تاہم  اب انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر  ثنا خان نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کی۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ’بے رحم اور  بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں،  پریشان نہ ہوں  آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے‘۔

ثنا خان کی دوسری اسٹوری میں درج تھا کہ میں کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں