تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حجاب پر تنقید کرنے والے کو ثنا خان کا منہ توڑ‌ جواب

ممبئی: اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے حجاب پر تنقید کرنے والے شخص کو  منہ توڑ جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ادکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ کر مفتی انس سے شادی کرنے والی ثنا خان نے اب حجاب اور نقاب کرنا شروع کردیا ہے۔

شادی کے بعد ثنا خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویسے ہی متحرک نظر آتی ہے اور وہ اپنے خاوند کے ساتھ یا اکیلے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔

ثنا خان کی ایک پوسٹ پر صارف نے حجاب سے متعلق تنقید کی جس پر انہوں نے ایک پوسٹ کر کے اُسے کرارا جواب دیا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جو مفتی انس نے بنائی۔ اس تصویر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ثنا خان نے لکھا کہ’سنو ، ! لوگوں سے کیوں ڈرتے ہو، کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی‘۔

انہوں نے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا ’اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے‘۔

’کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت، سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل معنی میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -