پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی ثنا خان نے انڈسٹری کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

سعودی عرب میں حج کے دوران غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اداکارہ ثنا خان نے کہا: ’ٹی وی اور فلموں میں کامیابی کے باوجود ذہنی دباؤ کا شکار رہتی تھی۔ اس کے بعد میں نے حجاب پہننے کا ارادہ کیا‘۔

ثنا خان نے کہا: ’پیسہ، نام اور شہرت کے باوجود دل کو سکون نہیں ملتا تھا، میں خوش نہیں رہتی تھی، پھر رمضان میں ایک دن خواب دیکھا جہاں ایک قبر میں آگ جل رہی تھی اور میں اس کے اندر تھی‘۔

- Advertisement -

سابق اداکارہ نے کہا کہ اللہ مجھے دکھا رہا تھا کہ اگر میں نے اپنی زندگی تبدیل نہیں کی تو میرا یہی انجام ہوگا، اس کے بعد میں نے اسلامی اسکالرز کو سننا شروع کیا اور ایک دن پڑھا کہ ’آپ نہیں چاہتیں کہ آپ کا آخری دن، حجاب پہننے کا پہلا دن ہو‘۔

ان کا کہنا تھا: ’اس بات نے مجھے کافی متاثر کیا اور اس کے بعد میں نے پوری زندگی حجاب پہننے کا ارادہ کیا، میں نے اپنی سالگرہ والے دن حجاب خریدا اور ارادہ باندھا کے اب اس کو کبھی نہیں اتاروں گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

خیال رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر طویل نوٹ میں کہا تھا کہ اب میں اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاروں گی۔

ثنا خان کا کہنا تھا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر مداحوں سے یہ بات کر رہی ہوں کہ میں نے ایک طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا اور اس دوران مجھے عزت، دولت، شہرت اور مداحوں کا بہت پیار بھی ملا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں