اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا اس بنا پر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں، مجھے مستقبل کے لیے اپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔

ثناء میر  کا کہنا تھا کہ  میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

- Advertisement -

اس فیصلے کے بعد ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی ، سیریز کے 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جبکہ ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں۔

یاد رہے ثنا میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور وہ ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں تھیں، ثنا میر نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا تھا، انیسہ محمد نے 146 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گھوسوامی کو حاصل ہے جبکہ ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں