اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ثناء میر کا اپنے خلاف پروپیگنڈے پر ردِعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کو غیر ضروری دباؤ جھیلنا پڑتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینا پڑ جاتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کے آبائی علاقے سے متعلق بات کرنے کا مقصد ان کی مشکلات اور شاندار سفر کو اجاگر کرنا تھا، بطور کمنٹیٹر یہ ہمارے کہانی بیان کرنے کا حصہ ہے کہ کھلاڑی کہاں سے آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 2 اور ریجنز سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا بھی ذکر کیا، اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میرے دل میں کوئی بغض یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کیلیے شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2025ء کے ہال آف فیم میں پاکستان کی ثناء میر سمیت 7 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔

ثناء میر کو کھوئی ہوئی قیمتی چیز واپس مل گئی

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ این بیشپ نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کیلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون اور ملک کی مجموعی طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں