پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم کے خلاف عدالت کا ایک اور فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس کے مجرم عمر حیات کو ایک اور مقدمے میں سزا سنادی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ثنا یوسف قتل کیس کے مجرم عمر حیات کو اسلحہ کے مقدمے میں بھی سزا سنادی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو اسلحہ کیس میں 2 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: ثنا یوسف کی والدہ کا ملزم کو سزا سنائے جانے کے بعد بڑا مطالبہ

مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

عدالت نے مجرم عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13 کے تحت سزا سنائی ہے جبکہ مقدمہ تھانہ سمبل میں درج تھا۔

واضح رہے کہ آج دوپہر کو اسلام آباد کی عدالت نے ثنا قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے اور دیگر کیس میں بھی اسے سزا سنائی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں