اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ثناء یوسف قتل کیس کے 2 گواہان کون ؟ بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ثناء یوسف قتل کیس میں دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، دونوں گواہان ڈاکٹر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے۔

سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ دونوں گواہان ڈاکٹر ہیں، ان کی مصروفیات کے باعث عدالت کو ہدایت کرنی چاہیے کہ ملزم کے وکلا آج ہی جرح مکمل کریں۔

سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ دفاعی فریق جان بوجھ کر کیس کو طول دے رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزمان کے وکیل کو پابند کرے کہ اگلی سماعت پر گواہان پر جرح مکمل کی جائے۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلائے صفائی کو اگلی سماعت پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں : ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

یاد رہے گذشتہ سماعت میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی  جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا  تھا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تو  ملزم نے کہا تھا  کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں