ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (20 ستمبر 2025): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی۔ فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا۔ ملزم نے کہا کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب کو شادی سے انکار پر اغوا کرنے کی کوشش

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

13 ستمبر 2025 کو عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے تاریخ مقرر کرتے ہوئے عمر حیات کو چالان کی نقول پیش کی تھیں۔

اسلام آباد میں مبینہ طور پر 22 سالہ عمر حیات نے دوستی سے انکار پر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ثنا کے قتل کا اعتراف کر لیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں