پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ثنا یوسف قتل کیس : گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت بغیر پیشرفت ملتوی کردی گئی ، مزید سماعت اب 4 اکتوبر کو ہوگی۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

عدالتی کارروائی کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی مصروفیات کے باعث آج مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی پیشرفت کے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت دی۔

ثنا یوسف قتل کیس کی مزید سماعت اب 4 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں : ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

یاد رہے گذشتہ سماعت میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی  جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا  تھا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تو  ملزم نے کہا تھا  کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں