آپ کی پسندیدہ ’دی مارننگ شو‘ ہوسٹ ’صنم بلوچ‘ کو سالگرہ مبارک -
The news is by your side.

Advertisement

آپ کی پسندیدہ ’دی مارننگ شو‘ ہوسٹ ’صنم بلوچ‘ کو سالگرہ مبارک

کراچی: آج پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر صنم بلوچ کی سالگرہ ہے۔ صنم اے آر وائی نیوزکے پروگرام ’’دی مارننگ شو‘‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

صنم بلوچ 14 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں اور جامعہ کراچی سے آپ نے تعلیم حاصل کی۔ آپ نے کیرئرکا آغاز2001 میں سندھی ڈراموں سے کیا اور آپ کی قابلیت نے آپ کو جلد ہی ملکی سطح پرشہرت عطا کی۔

sanam baloch post 1

صنم اے آروائی ڈیجیٹل کے کئی ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں میرا پیار، ابھی ابھی اور کچھ پیارکا پاگل پن شہرہ آفاق شہرت کے حامل ہیں۔ اسکے علاوہ دیگر چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی صنم لافانی کردار ادا کرچکیں ہیں جن میں جدائی کی رات اور داستاں قابلِ ذکر ہیں۔

صنم اپنی اداکارانہ صلاحتیوں کی بنا پر کئی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوچکی ہیں اور2011 میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کا خطاب بھی پاچکی ہیں۔

Sanma

ان کے پروگرام ’دی مارننگ شو‘ میں آج ان کی سالگرہ کا خصوصی شو منعقد کیا گیا ہے جس میں شوبزکی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے صنم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اےآر وائی نیوز کی پوری ٹیم صنم بلوچ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور دل کی گہرائیوں سے انکی کامیابیوں کے لئے دعاگوہے۔

sanam baloch post 2

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں