پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کریں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی اور مجھے سپورٹ کیا۔
صنم نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں۔
اب مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
بیٹے اور شوہر کے ہمراہ اکثر و بیشتر وہ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی تھیں۔
واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔