منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

’جو کیا ہی نہیں اس کے بھی چالان آ رہے ہیں‘ صنم جنگ کراچی کے ای چلان کے نظام پر پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 جولائی 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ پاکستان واپس آنے کے بعد ای چلان سے پریشان ہوگئیں۔

صنم جنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کراچی میں ای چلان کے نئے نظام کی وجہ سے درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر 6 بار ای چلان ہونے پر ان کے والد ان سے شدید ناراض ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ابھی صرف ایک ماہ ہوا ہے اور اس دوران ان پر 6 بار ڈرائیونگ کا جرمانہ عائد ہو چکا ہے، جس میں سے کچھ جرمانے ایسی چیزوں پر بھی ہوئے جو انہوں نے کی ہی نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار چلان فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہوا تھا، جو کہ ان کی اپنی غلطی تھی اور وہ اس جرمانے کو تسلیم کرتی ہیں۔ لیکن اس کے بعد انہیں ایسے کاموں پر بھی جرمانے بھیجے جا رہے ہیں جو انہوں نے کیے ہی نہیں، جیسے کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چلان۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ پہن کر گاڑی چلاتی ہیں کیونکہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے اب یہ ان کی پکی عادت بن چکی ہے اور وہ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی اسٹارٹ بھی نہیں کرتیں۔

صنم جنگ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس نئے نظام میں کیا گڑبڑ ہے کہ جو غلطی کی ہی نہیں اس پر بھی جرمانہ ہو رہا ہے، اور اوپر سے گھر میں ابو کی ڈانٹ الگ سننی پڑ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں