تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کھانا بنانے کا تربیت سے کیا تعلق؟ صنم جنگ کا صارف کو کرارا جواب

کراچی : اداکارہ صنم جنگ نے خود پر تنقید کرنے صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا تربیت صرف کھانا بنانے پر ہی ختم ہوجاتی ہے؟

معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے کچن میں اپنی والدہ کے ساتھ سویاں بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سویاں بنانے میں اپنی والدہ کی مدد کررہی ہے اور اس دوران وہ چیزیں بھی گراتی جارہی ہے، انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہیں کھانا بنانا بلکل نہیں آتا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے صنم جنگ کو ہدف تنقید بنالیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ’شادی شدہ ہونے کے باوجود آپ کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرسکتی، آپ انتہائی کام چور لڑکی ہیں، آپ کی والدہ نے صرف جاب کرنا سکھایا ہے گھر داری بلکل نہیں سکھائی جو بہت اہم ہے، قدیر نامی صارف کا کہنا تھا کہ والدہ نے آپ کی تربیت اچھی نہیں کی‘۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’آپ خود ایک وقت کا کھانا نہیں بناسکتی تو اپنی بیٹی کو کیا تربیت دیں گی‘۔ صنم جنگ نے صارف کی تنقید پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا ساری تربیت کھانا بنانے پر ختم ہوجاتی ہے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی بیٹی کو کھانا بنانا کیوں سکھاوں؟ تربیت کا کھانا بنانے کیا تعلق ہے؟ لڑکیوں کو اس کے علاوہ بھی دیگر کاموں پر دھیان دینا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -