بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

صنم جاوید گھر جائیں اور ایک لفظ بھی نہ بولیں، عدالت کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات تک صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جانے کا پابند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار کرنےسے روک دیا اور صنم جاوید کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے صنم جاوید کیخلاف ایک سال کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت  دےدی۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے وکیل علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت آرڈر واپس لے لےگی، صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے صنم جاوید کو عدالت پیش کرنا پولیس کیلئے قابل تعریف ہے ورکنگ ڈیز میں ہم اس کا فیصلہ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں