شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈرامہ انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔
اداکارہ صنم سعید نے حال ہی میں نجی فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ پانچ سال سے ہم نے آپ کو ڈراموں میں نہیں دیکھا، اسکرپٹ پسند نہیں آرہے یا کوئی دوسری وجہ ہے؟
صنم سعید نے کہا کہ ففٹی ففٹی ہے، اس طرح کے ڈرامے نہیں بن رہے جیسا میں چاہتی ہوں اس وجہ سے نہیں کرتی، پانچ سال میں دو سے تین ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں دوسرے کام میں مصروف ہوں اور مجھے جو اسکرپٹ مل رہے تھے میں منع کررہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کہا جاتا کہ آپ نے اگلے ماہ سے شوٹنگ کرنی ہوگی لیکن مجھے تین چار ماہ کے لیے ایڈوانس نوٹس چاہیے ہوتا ہے ورنہ میں نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ برس مارچ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔